نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے : عماد وسیم

Published On 14 April,2023 01:22 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھتے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ابھی ورلڈکپ دور ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کا ہر میچ اہم ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے بڑے نام انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں کھیل رہے ہیں لیکن دورہ پاکستان پر آئی کیویز ٹیم بھی اچھی ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں واپسی ہوئی جو بہت شاندار رہی، پروفیشنل کرکٹر کا یہی کام ہوتا ہے کہ اسے جو پلیٹ فارم ملے پرفارم کرے، پی ایس ایل ایک اہم لیگ ہے اس کی پرفارمنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں مقصد یہی تھا کہ پرفارمنس اچھی ہو، ذاتی کارکردگی اچھی رہی لیکن ٹیم نہ جیت سکی۔