لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہو گا، دونوں ٹیمیں سیریز کے پہلے میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی مشقوں میں خوب پسینہ بہایا۔
#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/uWiGZ6CxFb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
پریکٹس سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
Bank Alfalah Presents DafaNews Pakistan vs New Zealand T20I Series 2023 begins tomorrow #PAKvNZ #CricketMubarak pic.twitter.com/hbrL7BxR9D
پری سیریز پریس کانفرنس میں کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز ایشیا کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی، ہمارے نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے، اوپننگ میں میری اور محمد رضوان کی جوڑی برقرار رہے گی جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مڈل آرڈر میں آزمایا جائے گا۔
Pakistan captain Babar Azam s press conference ahead of the T20I series against New Zealand #PAKvNZ | #CricketMubarak https://t.co/REYaiuYRf6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
دوسری جانب کیویز کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں کئی میچ ونرز موجود ہیں، سیریز ہمارے لیے سخت چیلنجنگ ہوگی، کیویز کو بہترین پیسرز اور سپنرز کا سامنا کرنا ہوگا، اپنے پلان کے مطابق کھیلتے ہوئے سیریز میں عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
Tom Latham s press conference at Gaddafi Stadium on the eve of the #PAKvNZ T20I series opener #CricketMubarak https://t.co/PEz1lkj8if
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی سٹیڈیم میں پچ کا معائنہ بھی کیا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی۔
Excitement in the air as the two captains look forward to New Zealand s first T20I series on Pakistan soil #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/PR3zcB3RHx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023