لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان عبد الحفیظ کاردار کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا۔
میچ سے قبل نجم سیٹھی نےمرحوم عبد الحفیظ کاردار کے بیٹے شاہد حفیظ کاردار کو کیپ اور یادگاری شیلڈ دی۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان عبد الحفیظ کاردار نے 26 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 14, 2023