پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

Published On 27 April,2023 01:36 am

راولپنڈی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ ڈے نائٹ ہو گا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے ہو گا۔

یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا 3 مئی، چوتھا 5 مئی اور پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پہلے دو میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور آخری تین میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔