ورلڈ کپ کوالیفائر، نیپال نے امریکہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Published On 20 June,2023 09:08 pm

ہرارے: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے چھٹے میچ میں نیپال نے امریکہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہائی فیلڈ ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے چھٹے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکہ کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 207 رنز پر آئوٹ ہوگئی، شایان جہانگیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی۔

نیپال نے امریکہ کا 208 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا، بھیم شرکی نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کوشل بھرتل اور دیپندرا سنگھ نے 39,39 رنز بنائے۔

نیپال کے باؤلر کرن کے سی نے 33 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔