ورلڈ کپ کوالیفائر، ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 101 رنز سے شکست دیدی

Published On 22 June,2023 11:23 pm

ہرارے: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو101 رنز سے شکست دیدی۔

ہرارے میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے 9ویں میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 339 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ نے 132 اور نکولس پوران 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم آخری اوور میں مخص 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، عارف شیخ کی 63 رنز کی اننگز بھی کسی کام نہ آئی۔