ہرارے: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیدرلینڈز نے یو ایس اے کو5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ہرارے میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے 10ویں میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا، یو ایس اے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
— ICC (@ICC) June 22, 2023
نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 212 رنز کا ہدف مخص 44ویں اوور میں ہی 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیدر لینڈزکے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے شاندار 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، تیجا ندامانورو نے بھی 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔