کراچی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف بدترین شکست اور ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا۔
بھارت سے شکست کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کیلئے نہ لڑنا بُرا ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ کے دوران ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔
شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے اور پاکستان کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر کوہلی اور کے ایل راہول کو مبارکباد بھی دی۔
Winning/losing is part of competing, but not putting up a fight, not showing intent to win is just poor. Exactly what I was referring to in my previous tweet.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2023
India played as #1 on the field, batting & bowling. Congrats @imVkohli on achieving another dream milestone of ODI runs…
سابق کپتان نے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بنا سکی۔