نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا

Published On 18 December,2023 05:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کل سہہ پہر تین بجے سکواڈ کا اعلان کریں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہو گا۔ 

ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان ، فخر زمان، صائم ایوب ،شان مسعود، افتخار احمد ، محمد حارث ، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر،زمان خان ،حارث روف کی شمولیت کا امکان ہے۔

شاداب خان انجری کی وجہ سے سکواڈ میں شامل نہیں ، فہیم اشرف کے بھی سکواڈ میں شامل ہونے کا امکان نہیں، احسان اللہ ، نسیم شاہ فٹنس مسائل سے دوچار جبکہ عماد وسیم ریٹائر ہو چکے ہیں۔