فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کیلئے کینٹربری کیساتھ معاہدہ

Published On 19 December,2023 09:26 am

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کیلئے معاہدہ ہو گیا۔

فاطمہ ثناء خواتین سپر سمیش ٹی 20 میں کینٹربری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی، فاسٹ باؤلر کو ابتدائی 6 میچز کیلئے سائن کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء قومی ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر تھیں۔

فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔

واضح رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء اس سے قبل سی پی ایل بھی کھیل چکی ہیں۔