سڈنی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے دوران بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان معاہدے کیلئے بات چیت ہوئی، سابق کپتان سے معاہدے کی خواہشمند کرکٹ وکٹوریہ کی جانب سے بابر اعظم کو بگ بیش اور سٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران نے بابر اعظم کو میلبرن سٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر سابق کپتان نے کنٹریکٹ کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کا شیڈول دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔