سڈنی: (دنیا نیوز) ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی بگ بیش لیگ میں دبنگ انٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ کا میچ کھیلنے کے لیے ہیلی کاپٹر میں آئے جسے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں لینڈ کرایا گیا، ہیلی کاپٹر میں ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2024
واضح رہے کہ جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلیں گے، آج سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔