آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے پارٹنر شپ فارمولے پر غور

Published On 03 December,2024 02:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملہ پر آئی سی سی میٹنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے پارٹنر شپ فارمولے پر غور شروع کردیا، آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو فارمولا ماننے کا مشورہ دے دیا، فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہو گا اور تین سال تک نافذ رہے گا۔

نئے فارمولے کے تحت بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا، پاکستان بھی اگلے تین برس تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنی شرائط پیش کردیں، بھارت کے جواب کا انتظار ہے، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور بھارت وقت نہ مانگتے۔