مستفیض انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

Published On 26 May,2025 11:33 am

لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مستفیض الرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ کم از کم 2 ہفتوں تک میدان سے باہر رہیں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے نیشنل سلیکشن پینل نے مستفیض الرحمان کی جگہ فاسٹ باؤلر خالد احمد کو سکواڈ میں شامل کیا ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مستفیض الرحمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں انجری کا شکار ہوئے جہاں وہ دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کر رہے تھے۔