سلمان علی آغا نے بابر کو فلمی ہیرو، حارث کو ولن قرار دیدیا

Published On 12 July,2025 01:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو فلمی کرداروں میں ڈھال دیا۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو، حارث رؤف کو ولن اور حسن علی کو کامیڈی کا کنگ قرار دے دیا۔

پی سی بی نے سلمان علی آغا کی کرکٹرز کے کرداروں پر دلچسپ تبصروں کی ویڈیوجاری کر دی۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اچھے کامیڈین بن سکتے ہیں، ناکام عاشق کا کردار عبداللہ شفیق کے لیے موزوں ہوگا، سنگر فخر زمان کو لوں گا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا، اگر کوئی جادوئی ہنر مل جائے تو چاہوں گا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غائب کرادوں۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان نے اپنے چھپے ٹیلنٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ اچھی شاعری کرسکتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ایک شعر بھی سنایا، منتظر میرے زوال کے ہیں، میرے اپنے بھی کمال کے ہیں۔