لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
محمد رضوان ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے باقی ماندہ میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
محمد رضوان کو افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، فضل الحق فاروقی اپنی قومی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر جارہے ہیں۔
— SKNPatriots (@sknpatriots) August 21, 2025
تاہم آج بارباڈوس رائلز کے خلاف میچ کے لیے محمد رضوان کی دستیابی ابھی واضح نہیں ہے، یہ پہلا موقع ہے جب وکٹ کیپر بلے باز سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
رضوان کے علاہ نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ یہ قومی کرکٹر کا دوسرا غیر ملکی ٹی 20 لیگ معاہدہ ہے، اس سے قبل رضوان بگ بیش لیگ کے پندرہویں سیزن کیلئے میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کر چکے ہیں۔