راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا کی ٹی 20 ٹیم تین میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، بقیہ دونوں میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا، ون ڈے سیریز کے تمام میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔



