بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی، کوشش جاری ہے: صائم ایوب

Published On 29 October,2025 04:47 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ بیٹنگ اچھی نہیں ہو رہی مگر کوشش جاری ہے۔

راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کنڈیشنز کے مطابق باؤلنگ کی، ہمارے بیٹرز جنوبی افریقہ کی باؤلنگ کا اچھا مقابلہ نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں اوس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے فیلڈنگ کی، ٹیم کے آل آؤٹ پر نہیں بلکہ مجموعی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے، گزشتہ سیریز کے مقابلے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں۔