بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر

Published On 29 October,2025 08:04 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

کینبرا میں ہونے والے اس میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ابتدا میں صرف پانچ اوورز کا کھیل ممکن ہوا، جس کے بعد بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔

بارش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اننگز کو 18 اوورز تک محدود کر کے میچ دوبارہ شروع کیا گیا لیکن کھیل زیادہ دیر جاری نہ رہ سکا اور 9.4 اوورز کے بعد ایک بار پھر بارش آ گئی۔

جب دوسری مرتبہ کھیل رکا تو بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے، اس وقت سوریا کمار یادیو 39 رنز اور شبمان گل 37 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔