رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان شاہینز کی ٹیم دوحہ پہنچ گئی

Published On 13 November,2025 02:36 am

دوحہ: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز کی ٹیم رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں حصہ لینے کیلئے دوحہ پہنچ گئی ہے۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم محمد عرفان خان کی قیادت میں14 نومبر کو اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گی، 8 ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا اور یہ 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری رہے گا۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم کل صبح 10 بجے مقامی وقت کے مطابق ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، ٹیم اپنے شروع کے میچ میں عمان کے خلاف میدان میں اترے گی، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں وہ بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں۔