جنوبی افریقہ کے سینورن متھوسامی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Published On 13 November,2025 02:16 am

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے کے بہترین مینز کرکٹر کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق جنوبی افریقہ کے سینورن متھوسامی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا، پاکستان کے کرکٹر نعمان علی کو بھی اکتوبر کے بہترین کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ افغانستان کے راشد خان بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے تھے، متھوسامی نے شاندار کارکردگی دکھا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔