اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے کھیل کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اور بورڈ کا بہت شکر گزار ہوں، سری لنکن کرکٹ ٹیم اور بورڈ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان سری لنکن کرکٹ ٹیم کی میزبانی پر فخر محسوس کرتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کیا، سری لنکن ٹیم کیلئے نیک خواہشات اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں سری لنکن ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے، ایکس پر ’’فرینڈ شپ ناٹ آؤٹ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔



