سڈنی: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے مقابلے سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ کو ہیمسٹرنگ سٹرین انجری کی تصدیق ہوئی ہے، اب ان کی جگہ پر مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ شین ایبٹ پہلے ہی ہیمسٹرنگ سٹرین کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ پیٹ کمنز بھی کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔



