کراچی سے گرفتار آئس ڈیلر کے سنسنی خیز انکشافات

Last Updated On 21 March,2018 03:04 pm

کراچی میں گرفتار ہونے والے آئس ڈیلر ارشد جمیل کے انکشافات، بڑے بڑے نام اگل دیئے۔ نوجوانوں کو آئس ڈرگ کی لت میں پھنسانے والے ملزم ارشد جمیل نے تحقیقات کے دوران حکام کو بتایا کہ راجو، تاج آفریدی اور رحیم شمس الدین آئس کے بڑے بیوپاری ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ 15 سے 35 سال کی عمر کے لوگ آئس پیتے ہیں اور آئس ایک ہزار سے بارہ سو روپے گرام ملتی ہے۔

ملزم ارشد جمیل انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ آئس نامی ڈرگ کراچی بذریعہ بلوچستان سمگل کی جاتی ہے جبکہ کراچی کے پوش علاقوں میں ہونے والی ڈانس پارٹیاں اس نشے کی خرید و فروخت کی بڑی منڈیاں ہیں۔