کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹم نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افریقی باشندے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی۔ افریقی باشندہ قطر کی ایئر لائین سے پاکستان پہنچا تھا۔
کسٹم حکام کے مطابق جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایک افریقی بانشدے کے سامان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی 940گرام اعلی کوالٹی کی کوکین برآمد کی گئی ۔ کوکین کو بہت ہی مہارت سے سوٹ کیسوں میں چھپایا گیا تھا۔ اسی وجہ سے افریقی باشندہ قطری حکام کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہا۔
کسٹم حکام کےمطابق افریقی باشندے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔