کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر قتل کے دونوں مقدمات میں بری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کیخلاف قتل کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔عدالت نے قتل کے دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر دونوں مقدمات میں عذیر بلوچ کو بری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہوتو فوری رہا کیا جائے۔
پولیس کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف نامعلوم افراد کے قتل کا الزام تھا۔ ملزم عزیر بلوچ کیخلاف تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے۔
عزیز بلوچ کیخلاف مقدمات دو ہزار چار میں درج کئے گئے تھے۔۔عذیر بلوچ اب تک 6 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔