لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت قانونی کارروائی کی جائے، واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔