کراچی : موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published On 03 March,2023 02:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت اعظم اعجاز، ارشد اور امجد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کر کے ان کے پارٹس بلوچستان بھیجتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے 2 رپیٹر ، 8 موٹر سائیکل اور سپیئر پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔