حیدرآباد : پیون کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 03 March,2023 03:27 am

حیدرآباد : ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد کے علاقے پیون کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

حیدر آباد پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔