چشتیاں : 131 مراد میں جھگڑا، چھریوں کے وار سے باپ بیٹا قتل

Published On 04 May,2023 01:59 am

چشتیاں : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں جھگڑے کے دوران ملزمان نے چھریوں کے وار سے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق چشتیاں کے علاقے 131 مراد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے باپ بیٹے کو قتل کر دیا جبکہ واقعہ میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی لاشوں اور زخمی ہونے والی خواتین کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تقتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔