کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کراچی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی 14 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت عبدالرحمان اور عابد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران 40 سے زائد موبائل فون اور 50 ہزار سے زائد رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔