کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک

Published On 02 May,2023 03:30 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نیو ٹاؤن سٹیڈیم روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور پولیس کے پہنچنے پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔