اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں بائی پاس پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔