کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں ملزم گرفتار

Published On 03 May,2023 02:41 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سچل میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دو موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد تفتیش کا عمل شروع کیا جائے گا۔