ہنگو : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کے مطابق اورکزئی کے تھانہ کریز کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 82 کلو چرس برآمد کرلی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ سمگلنگ میں ملوث منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
ڈویژنل پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) اورکزئی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے اور بہت جلد اورکزئی کو منشیات سے پاک ڈرگ فری ضلع بنا دیا جائے گا۔