کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 04 May,2023 05:49 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت عابد اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔