پشاور : (دنیانیوز) پشاور کے علاقے گلشن رحمان کالونی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں جاں بحق جبکہ تین بیٹیاں زخمی ہوئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق گلشن رحمان کالونی سوڑیزئی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 50سالہ مسماۃ (ب) جاں بحق جبکہ زخمی ہونیوالوں میں مسماۃ (ا) عمر 17سال مسماۃ (س) عمر 18سال مسماۃ (س) عمر 23سال شامل ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔