اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ حویلی لکھا کی حدود کوپر والا کھوں کے قریب میاں بیوی کی نعشیں برآمد ہوئیں، دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) نے بتایا کہ قتل ہونے والے میاں بیوی کی شناخت شمشاد اور کنیز فاطمہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کو زمین کے تنازعہ پر عدنان اور احمد وغیرہ نے قتل کیا ۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی قریبی گاؤں سے پنچایت سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔