جھنگ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد زخمی

Published On 31 May,2023 12:23 am

جھنگ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع جھنگ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر 3 افراد زخمی ہو گئے۔

جھنگ پولیس کے مطابق نواحی چک 460 میں ڈکیتی کی وارادت کے دوران ملزم کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث ڈاکو قریبی فصلوں میں چھپ گیا تھا جسے پولیس اور عوام نے گھیرا ڈال کر پکڑ لیا ہے۔