کھڈیاں خاص: (دنیا نیوز) ٹیوب ویل بور کے کنویں سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی لاشیں گاؤں چراغ دین والا سے برآمد ہوئیں، لاشوں کے ساتھ ایک موٹرسائیکل بھی کنویں میں پڑی ملی ، اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اور پولیس افسران کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، دونوں نوجوانوں کی عمریں 35 سے 40 سال تک بتائی جاتی ہیں۔