کراچی: پسند کی شادی کرنے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

Published On 18 September,2023 01:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں پیش آیا، مرنے والے کی شناخت سعید کلہوڑو کے نام سے ہوئی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں۔

پولیس کےمطابق مقتول نے لاڑکانہ سے خاتون کو کراچی لاکر پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے والے معاملے پر بھی تفتیش کر رہے ہیں، موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوا، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چار نامعلوم ملزمان آئے اور فائرنگ کر دی، پہلے ٹانگوں پر گولیاں ماریں، پھر سر پر فائرنگ کی، مقتول نے دوسرے قبیلے کی لڑکی سے شادی کی تھی۔