خانیوال: (دنیا نیوز) کسٹمز ملتان کی ٹیم کا ریلوے سٹیشن خانیوال پر چھاپہ، کروڑوں روپے کا امپورٹڈ سامان برآمد کر لیا۔
خانیوال ریلوے سٹیشن سے کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے 115 سے زائد کارٹن اپنی تحویل میں لے لئے۔
امپورٹڈ سامان میں کافی، جوسز اور چھالیہ برآمد ہوا، تمام امپورٹڈ سامان ٹرین کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی کیلئے سمگل کیا جا رہا تھا۔