لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور بیٹے کو قتل کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر لئے۔
ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کی شناخت گاؤں مڈ باہو کے رہائشی شمس الدین چانڈیو اور ضمیر چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزموں کو خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ روڈ سے باقرانی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
احمد فیصل چودھری نے مزید بتایا کہ ملزمان نے 28 اگست 2025ء کو باقرانی کے قریب حافظ عبدالقادر اور ان کے بیٹے حافظ فاروق کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اور ان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔