کراچی: نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے گورکن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 04 October,2025 02:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ایف جرمن سکول کے قریب پیش آیا، مقتول کی شناخت 30 سالہ حمزہ عرف گورکن کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان قریب آئے جس میں ایک ملزم نے مقتول کو انتہائی قریب سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے کنپٹی پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مقتول گورکن کا کام کرتا تھا، مقتول اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر کا رہائشی تھا، فوری طور پر مقتول کا اس مقام پر آنے کی وجہ کا بھی تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔