کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے جناح ہسپتال کے باہر دو افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
دونوں افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر ہسپتال کے اندر گائنی وارڈ کے باہر چہل قدمی کرنے والی خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت فہمیدہ کے نام سے ہوئی، جاں بحق خاتون ملیر کی رہائشی تھی۔
گولی لگنے سے رزاق نامی شخص زخمی ہوا، دونوں ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔