خان پور: (دنیا نیوز) خان پور کے تھانہ ظاہر کی حدود میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے چند روز قبل انسانی جانیں بچانے والی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے لدا ٹرک ڈکیتی کرکے روپوش ہوئے تھے، پولیس نے ڈکیتی کی اطلاع پاکر علاقہ کی مسلسل ناکہ بندی کر رکھی تھی۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ رات ڈاکو ادویات سے بھرا ٹرک نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر لے جا رہے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع پر سرکل بھر کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے کا تبادلہ ہوگیا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے لوٹا گیا ٹرک، ڈاکوؤں کے زیر استعمال سفید کار اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں لے لیا، ڈاکوؤں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔