بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین گرفتار کر لی گئیں

Published On 27 November,2025 10:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے اتفاق میٹرو سٹیشن سے خواتین ملزمان کو گرفتار کیا، خواتین ملزمان میٹرو بس سے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوئی تھیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1 ملزمہ کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر دونوں خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

شہر بانو نقوی نے بتایا کہ برقعہ پوش خواتین ملزمان میٹرو بس میں سوارخواتین کی بالیاں، نقدی، موبائلز چراتی تھیں، گرفتار خواتین سے بالیاں اور چھینی گئی نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی خواتین گینگ میٹرو بس میں خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گئی تھیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔