پھول نگر: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی پھولنگر کی حدود شیرپور روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 15 کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، مقابلے کے دوران ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو کی شناخت اظہر عرف ماما سکنہ کوٹ جوئیانوالا پھولنگر کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکو قصور اور شیخوپورہ میں راہزنی کی 16 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔
پولیس نے موقع سے شہری سے چھینی گئی نقدی رقم و دیگر سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جبکہ اس کے فرارہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔



