سکھر: (دنیا نیوز) گلشن اقبال کالونی ڈبل روڈ پر کار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
کار سوار نوجوان کار پر شر چوک کی طرف سے آرہا تھا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ایس ایس پی اظہر خان مغل بھی جائے وقوغہ پر پہنچ گئے، پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا۔
نوجوان کے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت علی حسن قریشی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔



