بہاولنگر: (دنیا نیوز) گودی روڈ پر سی سی ڈی نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ناکے پر ملزمان کو روکا گیا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی محبوب علی کے نام سے شناخت ہوئی، زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔



